• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی 3 تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری، کابینہ کمیٹی کیلئے اہم سفارشات منظور

اسلام آباد (ناصر چشتی )نجکاری کمیشن بورڈ نےبجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے پہلے بیچ کی نجکاری کے حوالے سے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کو پیش کرنے کیلئے اہم سفارشات کی منظوری دیدی جن میں فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی، گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی اور اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی شامل ہیں، بورڈ نے سٹی بنک کی زیرقیادت کنسورشیم کو روزویلٹ ہوٹل، نیویارک کی نجکاری کیلئے مالیاتی مشیر کے طور پر تقرری کے لیے اول درجہ کے بولی دہندہ کے طور پر بھی منظوری دی، بورڈ نے کامیاب کنسورشیم کے ساتھ مالیاتی مشاورتی خدمات کے معاہدے (FASA) کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک مذاکراتی کمیٹی بھی تشکیل دی ، نجکاری کمیشن بورڈ کااجلاس وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی کی صدارت میں گزشتہ روز ہوا ،اجلاس میں لین دین کے مجوزہ ڈھانچے، اظہار دلچسپی کے لیے اہلیت کے معیار، اور تینوں ڈسکوز میں سے ہر ایک کے لیے تنظیم نو کے منصوبوں کی منظوری دی، کابینہ کمیٹی منظوری کے بعد ممکنہ سرمایہ کاروں سے اظہار دلچسپی کو مدعو کیا جائے گا۔

ملک بھر سے سے مزید