کراچی (اسد ابن حسن) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد نے دو برس کی ضروریات کے لئے2کروڑ پولی کاربونیٹ کارڈز کی خریداری کا فیصلہ کیا ہے۔ تین برس قبل متنازع تین کروڑ پولی کاربونیٹ کارڈ بمعہ چپس کی متنازع خریداری کو مد نظر رکھتے ہوئے رواں برس بغیر چپس کے دو کروڑ پولی کاربونیٹ کارڈز بغیر چپ کے کے حصول کے لئے اوپن ٹینڈر کے ذریعے خریداری کا فیصلہ کیا ہے۔ نادرا کے جانب سے جاری ہونے والے شناختی کارڈ میں استعمال ہونے والا پولی کاربونیٹ کارڈ جس پر شہری کی تصویر ثبت ہوتی ہے۔