دبئی ( سبط عارف )عرب امارات اور چین میں 24معاہدے،ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد کی چینی وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات،عرب امارات چین میں غیر تیل تجارت 111ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی، ابوظبی سے چین کے پانچ شہروں کیلئے براہ راست پروازوں کا آغاز۔ تفصیلات کے مطابقمتحدہ عرب امارات اور چین کے درمیان 24 اہم معاہدوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔ یہ معاہدے تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لئے کئے گئے ہیں۔یہ معاہدے ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد کے دورہ چین کے دوران کئے گئے ہیں۔اس موقع پر ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد نے چین کے وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات کی، جس میں خطے کی صورتحال، خصوصاً ایران جنگ، پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور مسائل کے پرامن حل کی حمایت کی گئی۔