• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں ہفتے سکھر تا شکارپور پیپلز بس سروس کا باقاعدہ آغاز ہوگا، شرجیل میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سینئر صوبائی وزیر و وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت رواں ہفتے سکھر تا شکارپور پیپلز بس سروس کا باقاعدہ آغاز کردے گی، جس سے دونوں شہروں کے درمیان ہزاروں مسافروں کو سہولت میسر آئے گی،حیدرآباد کے لئے بھی خصوصی منصوبہ بندی جاری ہے، کراچی میں نئے روٹس بھی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کا ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منگل کو یہاں سینئر صوبائی وزیر و وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ہوا، جس میں پبلک ٹرانسپورٹ نظام مزید جدید اور مؤثر بنانے کے لئے اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں شہریوں کو بہتر سفری سہولتوں کی فراہمی، نئے روٹس کے اجراء اور خواتین کے لئے خصوصی اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ منصوبے کے اگلے مرحلے میں خیرپور تا روہڑی اور خیرپور تا رانی پور کے روٹس پر بھی بس سروس شروع کی جائے گی اور کراچی سمیت پورے سندھ میں ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا، جب کہ بڑھتی ہوئی آبادی کی ضرورت کے پیش نظر کراچی میں نئے روٹس بھی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید