راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر)اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروادی گئی ، منگل کے روز سابق وزیراعظم جیل کانفرنس روم میں اہلیہ کے ہمراہ آدھا گھنٹہ رہے، ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور مقدمات پرتبادلہ خیال کیا۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی کی ملاقات جیل مینول کے مطابق ہر منگل کو کروائی جاتی ہے، سابق وزیراعظم عمران خان تقریباً آدھ گھنٹہ جیل کانفرنس روم میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ رہے، اس دوران دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور مقدمات پرتبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے بعدبانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو اپنے سیلوں میں منتقل کردیا گیا۔