• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورچوئل اثاثہ سروس فراہم کنندگان کو بینک اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت

اسلام آباد(مہتاب حیدر) ورچوئل اثاثہ سروس فراہم کنندگان کو بینکاری اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت،بینکوں کو لائسنس کی لازمی تصدیق کی ہدایت، علیحدہ پاکستانی روپے میں اکاؤنٹس رکھنا لازمی ہوگا،فنڈز مکس کرنے اور بطور ضمانت استعمال پر پابندی،مشکوک لین دین ایف ایم یو کو رپورٹ کرنا ہوگی۔بلپاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین بلال بن سعید کا کہنا تھا یہ پاکستان کے رسمی مالیاتی نظام میں ورچوئل اثاثوں کو لانے کی بنیادی پیش رفت ہے۔ورچوئل اثاثہ جات ایکٹ 2026 کے نافذ ہونے کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اجازت دے دی ہے اور ریگولیٹڈ اداروں کو اس بات کے قابل بنا دیا ہے کہ وہ پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پی وی اے آر اے) سے لائسنس یافتہ سروس فراہم کنندگان کے بینک اکاؤنٹس کھول سکیں اور انہیں برقرار رکھ سکیں۔

اہم خبریں سے مزید