• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ٹرک ڈرائیور جاں بحق، 2 شہری زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)موچکو کے علاقے میں مبینہ طور پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے منی ٹرک ڈرائیور جاں بحق ہوگیا، ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے 2 شہری زخمی ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق مشرف کالونی اسکیم 42 کنٹینر یارڈ کے قریب مسلح ملزمان نے لوڈنگ ٹرک پرفائرنگ کردی اور فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں ڈرائیور 36سالہ داؤد ولد خان حسین موقع پر جاں بحق ہو گیا، علاوہ ازیں شاہ فیصل کالونی گرین ٹاؤن یوسف مارکیٹ کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پرمسلح ملزمان کی فائرنگ سے 40سالہ ارشاد ولد اشفاق زخمی ہو گیا،سکھن تھانے کی حدود بھینس کالونی روڈ نمبر6 کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پرنامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے مویشیوں کا بیوپاری 55سالہ عبدالرسول ولد محمد آمین زخمی ہوگیا، مسلح ملزمان بیوپاری سے اسلحے کے زور پر 5 لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید