• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وارنر مسلسل دوسرا میچ نہ کھیل سکے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر کمر کی تکلیف کی وجہ سے مسلسل دوسرا میچ نہیں کھیل سکے اور ان کی جگہ کپتانی معین علی نے کی۔ انگلینڈ کے جیسن رائے کراچی پہنچ گئے۔ اسلام آباد کے خلاف میچ بھی کھیلا ۔ ادھر ڈیوڈ وارنر کی نشے میں ڈرائیونگ کے بعد بگ بیش لیگ کی ٹیم سڈنی تھنڈرز کی کپتانی خطرے میں پڑگئی ہے۔ ایسٹر کے موقع پرسڈنی میں پولیس نے نشے کی مقررہ حد زیادہ ہونے پر گرفتار کیا تھا۔ وہ 7 مئی کو ڈاؤننگ سینٹر مقامی عدالت میں پیش ہوں گے۔

اسپورٹس سے مزید