• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین بیچ گیمزکیلئے 40 رکنی دستے کا اعلان

کراچی( نصر اقبال/اسٹاف رپورٹر) پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے ایشین بیچ گیمز کیلئے 40 رکنی دستے کا اعلان کردیا، گیمز 22 سے30 اپریل تک چین کے شہر سانیا میں ہونگے۔ دستے میں27کھلاڑی، سات ٹیم کوچ اور چھ آفیشلز شامل ہیں، میاں قاسم رحمان ٹیم کے ڈاکٹر اور محمد ہاشم فزیو تھراپسٹ ہوں گے، دستے میں ایتھلیٹ فائقہ ریاض اور ریسلر محمد انعام بٹ بھی شامل ہیں۔ پی او اے کے سکریٹری خالد محمودکا کہنا ہے کہ گیمز کیلئے حکومت کے تعاون کے مشکور ہیں، امید ہے کہ کھلاڑی بہتر صلاحیتوں کا مظاہر کریں گے ۔

اسپورٹس سے مزید