• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد کنگز مین کے وفد کا ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز کا دورہ

کراچی( اسٹاف رپورٹر )حیدرآباد کنگز مین کے کھلاڑیوں اور آفیشلز پر مشتمل وفد نے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد نے وفد کو خوش آمدید کہا، اقدامات اور جاری کاوشوں پر بریفنگ دی۔کمانڈنٹ ایس ایس یو عامر خان نیازی نے بھی سیکیورٹی انتظامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ مہمانوں کو عملی شوٹنگ مشقوں کا تجربہ کرنے کا موقع بھی فراہم کیا گیا۔ دورے کے اختتام پر ٹیم کے کپتان مارنس لبوشین کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔

اسپورٹس سے مزید