کراچی (اسٹاف رپورٹر )سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 2ارب ڈالر فنڈز کی فراہمی، اسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثرات، مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل جاری، کے ایس ای 100انڈیکس 1300 پوائنٹس کا بڑا اضافہ، مارکیٹ 1لاکھ68 ہزار سے بڑھ کر1لاکھ69ہزار پوائنٹس ہو گئی تیزی کے باعث مارکیٹ سرمائے میں191ارب روپے کا اضافہ ہوا 62.78فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج جمعرات کو کے ایس ای 100انڈیکس میں 1392پوائنٹس کاا ضافہ ہوا۔