• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منگھوپیر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید، دوسرا شدید زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)منگھوپیر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق منگھوپیر تھانے کی حدود مدرسہ والی نہر کے قریب پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔مقتول کی لاش اور زخمی اہلکار کو نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں شہید اہلکار کی شناخت 40 سالہ کانسٹیبل خادم علی شاہ جبکہ زخمی اہلکار کی کانسٹیبل محمد طفیل خان کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق منگھوپیر نہر کے قریب پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا اور اس دوران دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔

ملک بھر سے سے مزید