• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے لاہور نے انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا

کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے لاہور نے انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل لاہور نے ٹیکنیکل ٹریڈ سینٹر پر چھاپہ مار کر ایجنٹ کو گرفتار کر کے 26 پاسپورٹس برآمد کر لیے۔گرفتار ملزم کی شناخت عمران خان کے نام سے ہوئی ہے۔ حکام کے مطابق ملزم العمران ٹیکنیکل ٹریڈ سینٹر کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث پایا گیا ۔ملزم بغیر لائسنس غیر قانونی دفتر چلا رہا تھا ۔ملزم بیرون ملک ویزوں کے نام پر شہریوں سے پاسپورٹس اور رقوم وصول کر رہا تھا۔ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل لاہور نے دوسری کارروائی میں مائیگرنٹ اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم ظفر حسین کو چھاپہ مار کارروائی میں لاہور سے گرفتار کیا گیا۔ملزم نے شہری کو اٹلی ورک ویزہ کا جھانسہ دے کر 60 لاکھ روپے ہتھیائے۔گرفتار ملزم شہری کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا اور روپوش ہو گیا تھا۔ملزم ایف آئی اے لاہور کو کافی عرصہ سے مطلوب تھا ۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید