• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دارالحکومت میں ایک درخت بھی کاٹا تو توہین عدالت تصور ہوگی، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں پیبر ملبری درختوں کی کٹائی بارے سی ڈی اے کی ریسرچ پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا۔ دوران جسٹس خادم حسین سومرو میں ریمارکس دئیے کہ اب دارالحکومت میں ایک درخت بھی کاٹا تو توہین عدالت تصور ہوگی اور سزا ہو گی. عدالت نے آئندہ سماعت پر مستند ماہر ماحولیات کو پیش ہونے کی ہدایت جاری کر دی۔ عدالت نے کہا کہ اس شہر میں ہم رہتے ہیں، چاہتے ہیں یہ خوبصورت رہے، وکیل سی ڈی اے نے کہا کہ بارہ ہزار آٹھ سو پیپر ملبری درختوں کو ایف نائن پارک سے کاٹا گیا، ان کی جگہ 40 ہزار درخت لگائے گئے ہیں۔ صحافی نے پیپر ملبری درختوں سے متعلق لکھا تھا جس کاوزیر اعظم آفس نے نوٹس لیا ، وزارت موسمیاتی تبدیلی نے رائے دی تھی کہ جتنے بھی پیپر ملبری ہیں کاٹ دئیے جائیں۔
ملک بھر سے سے مزید