اسلام آباد ( ناصر چشتی ) وفاقی و زیر توانائی اویس لغاری نے رات سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی کا اعلان کر دیا۔وفاقی وزیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بجلی کی صورت حال سے متعلق آگاہ کرنا ہے ، لوڈشیدنگ پر عوام کو تکلیف پر معذرت خواہ ہیں ، ہم نے ہمیشہ عوام کو اندھیروں سے نکالا ہے۔ اویس لغاری نے گزشتہ رات سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات سے آج رات بجلی فراہمی بہتر ہوجائے گی۔اویس لغاری نے واضح کیا کہ حیدرآباد اور کے الیکٹرک کے لیے لوڈشیڈنگ نہیں کی گئی ، کے الیکٹرک نیشنل گرڈ سے ریکارڈ 2100 میگاواٹ بجلی لے رہا ہے ، اس وقت 4 ہزار میگاواٹ کمی کا سامنا ہے ، شارٹ فال کی وجہ آبنائے ہرمز کی ناکا بندی کے باعث گیس کا نہ ملنا اور پن بجلی کی پیداوار میں 1600 میگاواٹ کم ہونا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ ملک میں سولر اور قابل تجدید توانائی کو فروغ دیا۔