• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر موصول، امارات کو 2 ارب ڈالر آج ادا کئے جانے کا امکان

کراچی /ریاض(اسٹاف رپورٹر، شاہد نعیم) پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہو گئے، جس سے ملکی زرمبادلہ ذخائر مستحکم ہو گئے ہیں، ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے 5 ارب ڈالر کے سابقہ ڈپازٹس کو بھی طویل مدت کے لئے رول اوور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، جس سے پاکستان کے بیرونی کھاتے کو مستحکم کرنے میں نمایاں مدد ملے گی۔ سعودیہ نےمجموعی طور پر 3 ارب ڈالر کی فنانسنگ کی یقین دہانی بھی کرائی ہے، پاکستان کے لئے سعودی عرب کے ڈپازٹ کاحجم بڑھ کر 8 ارب ڈالرز ہوجائے گا۔

اہم خبریں سے مزید