کراچی (طاہر عزیز۔۔اسٹاف رپورٹر)کریم آباد انڈر پاس 30اپریل کو ٹریفک کے لئے کھول دیا جائیگا انڈر پاس کے اندر کارپٹننگ کا کام آخری مرحلے میں ہےلین مارکنگ کی جا رہی ہےمنصوبے پر کام کا آغاز دسمبر2024میں شروع ہوا تھا اور 3ارب81کروڑ روپے لاگت آئی ہےتمام فنڈ حکومت سندھ نے فراہم کیا ہے اور کے ڈی اے نے اسے تعمیر کیا ہےپروجیکٹ ذرائع نے بتایا کہ انڈر پاس کے دونوں ٹریک دو دو لین پر مشمل ہیں ایشٹو اسٹینڈرڈ کے مطابق ایک لین کی کم سے کم چوڑائی 2.78میٹر ہو نا چاہیئے جبکہ کریم آباد انڈر پاس میںایک لین کی چوڑائی3.05میٹر ہے اس طرح دونوں لین کی مجموعی چوڑائی6.10میٹرہےانڈر پاس کی تعمیر سےحسن اسکوائر سےبراستہ کریم آباد چورنگی نارتھ ناظم آباد کے ڈی اے جانے والے ٹریفک کو بہت زیادہ سہولت حاصل ہو جائےگی پروجیکٹ کے انجینئرز نے بتایا کہ انڈر پاس کھلنے کے بعداطراف کی سڑکوں کے کام انجام دیئے جائیں گے۔