کراچی (اسد ابن حسن) کل ہفتہ سے شروع ہونے والی حج پروازوں کے شیڈول کے تناظر میں سعودی عرب کی امیگریشن ٹیمیں پاکستان پہنچ گئی ہیں۔ تینوں ٹیمیں پی آئی اے کی چارٹرڈ فلائٹ سے پہلے کراچی، پھر لاہور اور آخر میں اسلام آباد پہنچیں۔ ٹیمیں "روٹ ٹو مکہ" پروگرام اور سہولیات کے جائزے کے لیے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ، لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امیگریشن اور کسٹم کی سہولیات کا آج جمعہ کو جائزہ لیں گی۔