• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات اور عمارت سے گر کر 4 افراد جاں بحق، 3 زخمی

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ٹریفک حادثات اور عمارت سے گر کر 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق آرام باغ پارک کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار 28 سالہ عدیل حسین ولد محمد رمضان جاں بحق اور 35 سالہ محمد عمرولد محمد رمضان شدید زخمی ہو گیا،پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی آپس سگے بھائی، حادثہ فور کے بس کی ٹکر کے باعث، پیش آیا ، کنڈیکٹر کو حراست میں لے لیا ہے، سرجانی ٹاؤن نجی شاپنگ سینرکے قریب ٹریفک حادثے میں 15 سالہ افسر ولد معراج جاں بحق ہو گیا ،پولیس کے مطابق متوفی اسکول کا طالب تھا،نامعلوم تیزرفتار گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوا، گارڈن جماعت خانہ کے قریب چلتے رکشا سے گر کر 58 سالہ میر محمد ولد صدیق جاں بحق ہو گیا، ماڑی پورروڈ پر تیزرفتار ڈمپر کی پکر سے موٹر سائیکل سوار حاذق ولد محمد فرید اور ذیشان ولد عبداللطیف زخمی ہوگئے ، پولیس کے مطابق ڈرائیور فرار ہو گیا، ڈمپر کو تحویل میں لیکر تھانے منتقل کردیا ہے، علاوہ زیں سائٹ ایریا کے قریب کمپنی میں کام کے دوران عمارت کی پانچویں منزل سے گرکر ایک مزدور 45 سالہ انور جاں بحق ہو گیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید