میرپور خاص(نامہ نگار/سلیم آزاد) میرپور خاص میں بے نظیربھٹو انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) میں میگا کرپشن اسکینڈل کاسنسنی خیز انکشاف، پروگرام سے فائدہ اٹھانے والوں میں مبینہ طورپرفرنچائز،بی آئی ایس پی افسران، سول وفاقی تحقیقاتی ادارے،پولیس اہل کار،ایجنٹس اور دیگر شامل ہیں۔اطلاعات کے مطابق میرپورخاص سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں مستحقین کی مدد کے لئے قائم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم میں نچلی سطح سے لے کر اعلیٰ سطح تک میگا کرپشن اور بے ضابطگیوں کے حوالے سے بڑے پیمانے پر تشویشناک نیٹ ورک کی موجودگی سے متعلق الیکٹرانک،پرنٹ اور سوشل میڈیا پرکافی عرصے سے ہوشربا خبریں گردش کررہی تھیں اس ضمن میں معلوم ہواہے۔