کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج،ایران امریکا کے درمیان جلدمعاہدے کی امید اور اچھی توقعات پر سرمایہ کاروں کا حوصلہ بڑھ گیا، تمام اہم سیکٹرز میں بھاری خریداری سے مارکیٹ میں زبردست سرگرمی ،کاروباری ہفتے کے اختتام پر تیزی کا رحجان، کے ایس ای100انڈیکس میں 4027 پوائنٹس کا اضافہ، 4 نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے ایک لاکھ 73 ہزار پوائنٹس سے بڑھ گیا، 72.83 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی،سرمایہ کاری مالیت میں 448 ارب 49 کروڑ 90 لاکھ روپے کا اضافہ، کاروباری حجم میں بھی 48.10 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔