• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خالدہ چانڈیو قتل کیس، کاری قرار دیکر قتل کا فتویٰ دینے والا وڈیرہ گرفتار

خیرپور ( آن لائن ) کاری’ قرار دے 20 سالہ لڑکی خالدہ چانڈیو کے قتل کیس میں مرکزی ملزمان سمیت 18 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع خیرپور کے علاقے ٹنڈو مستی (بٹو چانڈیو) میں پسند کی شادی کی خواہش پر 20سالہ لڑکی خالدہ چانڈیو کو ’کاری‘ قرار دیکر ہجوم کے سامنے قتل کرنے کے معاملے میں پولیس نے بڑی پیش رفت کی ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ مقتولہ خالدہ چانڈیو کو ایک وڈیرے نے ‘کاری’ قرار دیکر قتل کا فتویٰ جاری کیا تھا، جس کے بعد ہجوم کی موجودگی میں لڑکی کے ماما قیصر چانڈیو اور نانا ولی محمد نے فائرنگ کر کے اسے بیدردی سے قتل کر دیا۔ملزمان نے قتل کی وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی، جس پر وزیرِ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے سخت نوٹس لیا۔ایس ایس پی خیرپور امیر سعود مگسی کے مطابق، پولیس نے ریاست کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے قتل میں ملوث مقتولہ کے ماما اور نانا کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ویڈیو کی مدد سے ہجوم میں موجود 18 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید