• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گرد گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سی ٹی ڈی اور وفاقی حساس ادارے نے فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 3دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے کے مطابق کالعدم دہشت گرد تنظیم فتنہ الہندوستان گرفتار دہشت گردوں کی شناخت میانداد بلوچ ولد امام بخش ، محمد عمران ولد علی محمد اور رحمٰن عرف کنگ ولد خدا بخش کے نام سے کی گئی ۔ گرفتار دہشت گرد بلوچستان سے آئے دہشت گردوں کو گھروں میں پناہ دیتے تھے اور ان کے مطلوبہ ٹارگٹ کی تلاش و معلومات کے لیے اپنی موٹر سائیکلیں بھی مہیا کرتے تھے ۔گرفتار دہشت گرد رحمٰن عرف کنگ جعفر ایکسپریس حملے میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد ظفر کا قریبی ساتھی اور دوست ہے جبکہ گرفتار دہشت گرد سوشل میڈیا ، انسٹا گرام اور فیس بک پر پاکستان مخالف انڈین چینلز اور فتنۃ الہندوستان کے اکاؤنٹس اور پوسٹوں کی تشہیر میں بھی پیش پیش تھے ۔

ملک بھر سے سے مزید