میرپورخاص(نامہ نگار/سلیم آزاد)میڈیکل طالبہ کی خودکشی ، انکوائری ٹیم یونیورسٹی پہنچ گئی،ٹیم نے متوفیہ کے ہم جماعت طلبہ اور دیگر افراد سےمختلف امورسے متعلق معلومات لیں،ذرائع ،تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کی نجی یونیورسٹی کی میڈیکل کی طالبہ فہمیدہ لغاری کومبینہ طورپرہراساں اور خودکشی پرمجبورکرنے کامشہورکیس، واقعہ کی شفاف تحقیقات کے لئےایس ایس پی ٹیکنیکل اینڈفرانزک سی ٹی ڈی کراچی سہائی عزیزتالپور کی سربراہی میں قائم کردہ اعلی سطحی پانچ رکنی انکوائری ٹیم جمعہ کونجی یونیورسٹی پہنچ گئی،ٹیم کادوگھنٹے میں یونیورسٹی کا دومرتبہ دورہ، اطلاعات کے مطابق ٹیم نے متوفیہ کے ہم جماعت طلبہ وطالبات کے علاوہ دیگر افراد سے مختلف امورسے متعلق معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پر ٹیم کی سربراہ ایس ایس پی سہائی عزیز تالپور نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کیس انتہاہی حساس ہے،ٹیم ہرزاویے سے تفتیش کررہی ہے، سی سی ٹی وی فوٹیز حاصل کرلی گئی ہیں،متوفیہ کا موبائل فون بھی فرانزک کے لئے بھجوا دیا گیا ہے، تاکہ شواہد اکھٹے کیئے جاسکیں،ٹیم کی پوری کوشش سچائی اور انصاف تک پہنچنا ہے اس میں ملوث تمام کرداروں کو انشاءاللہ انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے ۔واضع رہے رواں ماہ 8اپریل کو میرپورخاص کے علاقے سیٹلائیٹ ٹاؤن اسکیم نمبر2نجی یونیورسٹی کی تھرڈ ایئر کی طالبہ فہمیدہ لغاری نے اپنے گھرمیں مبینہ طورپرخودکو گولی مارکرخودکشی کرلی تھی جس کا کالج کے پرنسپل ان کی پروفیسر اہیلہ،فارماسسٹ اور دوطالب علموں کے خلاف مختلف الزامات کے تحت مقدمہ درج ہے۔