• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پڈعیدن: 13 سالہ لڑکی سے زیادتی، مرکزی ملزم سمیت 2 ملزمان گرفتار

پڈعیدن (نامہ گار )دریا خان مری میں دو ملزمان نے 13سالہ لڑکی سے زیادتی کردی جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔مرکزی ملزم سمیت دو ملزمان گرفتار مزید ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔متاثر لڑکی کو میڈیکل چیک اپ کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے لیڈی ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ متاثر لڑکی کےاجزالیبارٹری منتقل کئےجائیں گے جس کے بعد پتہ چلے گا کہ زیادتی ہوئی ہے یا نہیں ہے،رپورٹ آنے کے بعد حقائق معلوم ہوسکیں گے۔مرکزی ملزم کی گرفتاری قانون کی عملداری کی واضح مثال ہے ۔وزیر داخلہ سندھ نے کہنا ہےکہ دوسرے ملزم کی جلد گرفتاری کے لیے جاری کوششوں کو مزید تیز کیا جائے۔ضیاءالحسن لنجار نےہدایت کرتے ہوئے کہا ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔ضیاءالحسن لنجار کا کہنا ہے کہ بچوں کے خلاف جرائم کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور سخت قانونی کارروائی ہوگی۔پولیس ٹیم کی پیشہ ورانہ کارکردگی قابل تعریف ہے۔

ملک بھر سے سے مزید