کراچی( افضل ندیم ڈوگر )پاکستان سے حج 2026 آپریشن کا اغاز کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے کی پہلی پرواز پی ایف 7700 رات گئے کراچی سے عازمین حج کو لے کر مدینہ روانہ ہوگئی۔ عازمین حج کو گورنر سندھ نہال ہاشمی نے رخصت کیا۔ ہاشمی نے مسافروں کو مبارک باد دی۔ عازمین حج کی سعودی امیگریشن اور کسٹمز سمیت تمام مراحل حسب سابق کراچی ایئرپورٹ پر ہی مکمل کئے گئے ہیں اور وہ سعودی عرب میں اندرون ملک مسافروں کے طور پر پروازوں اتریں گے۔