• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس پہنچتے ہی لوڈشیڈنگ مکمل ختم ہوجائے گی، اویس لغاری

کراچی (ٹی وی رپورٹ) وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ گیس پہنچتے ہیں لوڈشیڈنگ مکمل ختم ہوجائے گی۔ صحافی وتجزیہ کار کامران یوسف اور ادریس علی نے کہا کہ صورتحال کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ معاملات مثبت سمت کی طرف بڑھ رہے ہیں، اس دفعہ مذاکرات کا جو بھی دور ہوگا وہ حتمی ہوگا۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ ایران و امریکہ کے درمیان ممکنہ ڈیل کے حوالے سے بہت سی پیشرفت سامنے آئی ہیں۔ ٹرمپ دعویٰ کر رہے ہیں کہ ایران نے تقریباً امریکہ کی تمام شرائط مان لی ہیں اور جوہری ہتھیار نہ بنانے پر اتفاق کر لیا ہے جبکہ ایران نے اعلانیہ طور پر کہتا ہے کہ اس نے کبھی جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کی۔ دوسری طرف لبنان میں بھی جنگ بندی کا آغاز ہوگیا ہے اور یہ ایران کے دباؤ کے تحت ہوئی ہے۔ عباس عراقچی نے بھی اعلان کر دیا ہے کہ لبنان میں جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز کو کھول دیا گیا ہے اور اس پوسٹ کے بعد تیل کی قیمتیں بارہ فیصد تک گر گئی تھیں۔

اہم خبریں سے مزید