• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ ایران امن معاہدہ طے ہونے میں چھ ماہ لگ سکتے ہیں، خلیجی و یورپی حکام

کراچی (نیوز ڈیسک) خلیجی و یورپی حکام کا کہنا ہے امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ کئی ماہ لے گا،امن معاہدہ طے ہونے میں تقریباً چھ ماہ لگ سکتے ہیں،جنگ بندی کو اسی مدت تک بڑھانے پر زور، صورتحال برقرار رہی تو آئندہ ماہ تک عالمی سطح پر غذائی بحران جنم لے سکتا ہے۔ خبر رساں ادارے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق بعض خلیجی اور یورپی رہنماؤں کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے ہونے میں تقریباً چھ ماہ لگ سکتے ہیں، اس دوران جنگ بندی کو بھی برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ فریقین اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ اس عرصے کے لیے عارضی جنگ بندی کو بڑھایا جائے تاکہ مذاکرات آگے بڑھ سکیں۔

اہم خبریں سے مزید