• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ خورشید اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی بی تعینات، سعید احمد ریٹائر

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد)ایف بی آر کا انسپکٹر کسٹمز حمزہ خورشید اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو تعینات، اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکریٹری سعید احمد ریٹائر، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری نوٹیفکیشنز کے تحت ایک افسر کی نئی تقرری پر ریلیف اور ایک افسر کی ریٹائرمنٹ کی منظوری دے دی گئی ہے، تفصیلات کے مطابق نوٹیفکیشن نمبر 0748-C-IV/2026 کے تحت انٹیلی جنس بیورو ڈویژن اسلام آباد میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (BS-17) کے عہدے پر تعیناتی (میمورنڈم نمبر 14/95/A-I (XXV)-C مورخہ 07.04.2026) کے بعد مسٹر حمزہ خورشید جو اس وقت کلیکٹریٹ آف کسٹمز اپریزمینٹ ویسٹ لاہور میں انسپکٹر کسٹمز (BS-16) کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، انہیں فوری طور پر موجودہ ذمہ داریوں سے فارغ کر دیا گیا ہے تاکہ وہ اپنی نئی تعیناتی سنبھال سکیں جبکہ واضح کیا گیا ہے کہ انہیں پاکستان کسٹمز ڈیپارٹمنٹ میں انسپکٹر کسٹمز (BS-16) کی پوسٹ پر کسی قسم کا حقِ واپسی یا لِین حاصل نہیں ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید