• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو ملزمان کو گرفتار کرکے ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی

کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے پشاور نے غیر قانونی فارن کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر کے ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سی بی سی پشاور نے تیمرگرہ بازار میں کارروائی کے دوران غیر قانونی حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم محمد اویس ولد مجاہد خان کو گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضے سے 1 کروڑ 50 لاکھ 50 ہزار روپے پاکستانی کرنسی، 300 یو اے ای درہم ، 190 سعودی ریال ، 100 امریکی ڈالر اور 20 عمانی ریال برآمد ہوئے۔ملزم کے قبضے سے حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار سے متعلق دیگر شواہد بھی برآمد کیے گئے ہیں۔حکام کے مطابق ملزم بغیر لائسنس غیر قانونی حوالہ ہنڈی کا کاروبار کر رہا تھا۔

اہم خبریں سے مزید