کراچی (اسد ابن حسن) وزارت صنعت و پیداوار نے فوری طور پر پاکستان اسٹیل کے چیف ایگزیکٹیو افسر محمد اسد اسلام ماہنی کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ وزارت نے مینیجنگ ڈائریکٹر نیشنل مارکیٹنگ لمیٹڈ لاہور جودت ایاز کو پاکستان اسٹیل ملز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کا اضافی چارج سونپ دیا ہے۔ واضح رہے کہ ایک اعلی سطح کے بورڈ نے مذکورہ سابقہ سی ای او کے کے حوالے سے منفی ریمارکس پاس کیے تھے اور ان کی تمام مجموعی کارکردگی کے حوالے سے ان کو ڈی، سی اور بی نمبرز دیے تھے۔