لاہور (خصوصی رپورٹر )لاہور میں صفائی کے موثر اقدامات اوربہترین صفائی سہولیات کی فراہمی ممکن بنانے کے لیے ستھرا پنجاب کی صفائی ٹیمیں شہر بھر میں متحرک ہیں۔ ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین کی ہدایت پر سمن آباد ٹاؤن میں تعینات 1400ورکرز، لوڈر رکشوں سمیت 300 آپریشنل گاڑیوں کی مدد سے خصوصی صفائی آپریشن کیا گیا۔خصوصی آپریشن پر تعینات ٹیموں نے سمن آباد ٹاؤن میں 32 ہاٹ سپاٹ ایریاز کی کلیئرنس یقینی بنائی جبکہ گھر گھر سے کوڑا اٹھانے کیلئے سمن آباد ٹاؤن میں 280لوڈر رکشے بھی تعینات ہیں۔