• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت سےانہیں کار آمد شہری بنایا جاسکتا ہے‘ ڈی ایس پی صدر سرکل خانیوال

ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈی ایس پی صدر سرکل خانیوال چوہدری سعید احمد سیال نے کہا ہے کہ خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت کے ذریعے انہیں کار آمد شہری بنایا جاسکتا ہے،ہم سب کو بچوں کی فلاح و بہبود پر توجہ دینا ہوگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بحیثیت مہمان خصوصی گورنمنٹ سکینڈری سکول آف سپیشل ایجوکیشن برائے متاثرہ سماعت طلبہ خانیوال کے طلبہ کے اعزاز میں ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن اور گلوبل وژن انکلیوز پراگریس کے زیراہتمام منعقدہ سالانہ تقریب تقسیم انعامات اور سپیشل چلڈرن سپرنگ فیسٹیول سے خطاب میں کیا،مہمانان گرامی میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سپیشل ایجوکیشن ملتان ذیشان احمد، صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم اور فوکل پرسن نوید الرحمان شامل تھے۔
ملتان سے مزید