ملتان (سٹاف رپورٹر) ایوان تجارت و صنعت ملتان کے صدر میاں بختاور تنویر شیخ نے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان اور عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے رجحان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں امن و استحکام پوری دنیا خصوصاً پاکستان کی معیشت کے لیے نہایت اہم ہے، روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ اگر خطے میں کشیدگی کم ہوتی ہے اور تجارتی راستے کھلے رہتے ہیں تو اس کے مثبت اثرات عالمی معیشت کے ساتھ ساتھ پاکستان کی تجارت اور صنعت پر بھی مرتب ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کی بحالی اور تیل کی قیمتوں میں ممکنہ کمی سے پیداواری لاگت کم ہوگی اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔