• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الجزائر میں 57واں بین الاقوامی تجارتی میلہ 22 جون سے شروع ہوگا

اسلام آباد (نامہ نگار) الجزائر کا 57واں بین الاقوامی تجارتی میلہ 22 سے 27 جون 2026 تک دارالحکومت الجزائر میں منعقد ہوگا، دنیا بھر سے کاروباری ادارے اور سرمایہ کار شرکت کریں گے۔ پاکستان کو شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی ہے۔یہ اہم بین الاقوامی تجارتی میلہ سیفیکس کے زیر اہتمام پیلَے دے زےکسیبیشنز میں منعقد کیا جا رہا ہے اور اسے الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون کی سرپرستی حاصل ہےنمائش میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی کمپنیاں اپنی مصنوعات اور خدمات پیش کریں گی، جبکہ اسپین کو اس سال مہمانِ خصوصی کا درجہ دیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید