• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات، پولیس اہلکار، 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق، ایک زخمی، واٹر ٹینکر نے ایک شخص کو کچل دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ٹریفک حادثات میں پولیس اہلکار اور دو خواتین سمیت 5افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق شہر میں ہیوی ٹریفک کی ٹکر سے شہریوں کی ہلاکت کا سلسلہ جاری ہے۔سائٹ سپرہائی وے صنعتی ایریا تھانے کی حدود معمار موڑ کے قریب تیز رفتار کرولا کار کی ٹکر سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت شناخت 36سالہ کانسٹیبل عبدالمنان ولد منور الدین کے نام سے ہوئی۔ متوفی سچل گوٹھ کا رہائشی اور 4بچوں کا باپ تھا جبکہ اس کا آبائی تعلق سکرنڈ سے تھا ۔پولیس کے مطابق نے سائٹ سپر ہائی وے کی پولیس موبائل معمار موڑ پر معمول کی چیکنگ پر تھی کہ سفید رنگ کی کرولا کار کو مشتبہ جانتے ہوئے روکنے کا اشارہ کیا گیا تو کار سوار پولیس اہلکار کو روندتا ہوا موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس موبائل نے کار کا تعاقب کیا اور کچھ فاصلے پر پہنچ کر اسے روکنے کی کوشش کی تو کار سوار پولیس موبائل کو ٹکر مار کر فرار ہونے کی کی کوشش کی تاہم موبائل کے ڈرائیور نے کار کے سامنے موبائل لگا کر اسے روک لیا۔ پولیس نے کار میں سوار دو افراد کو حراست میں لے کر کار کی تلاشی لی تو اس میں سے بڑی تعداد میں انڈین گٹکا ماوا اور چھالیہ برآمد کی گئی ۔ گلستان جوہر پرفیوم چوک کے قریب واٹر ٹینکر نے ایک شخص کو کچل دیا ۔واقعہ کے بعد مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی۔ تاہم ڈرائیور فرار ہوگیا۔ پیپلز چورنگی کے قریب بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق اور مرد زخمی ہوگیا ۔ ماڑی پور روڈ پیپلز اسٹیڈیم کے قریب لوڈنگ ٹرک کی ٹکر سے 25سالہ راہگیر خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی شناخت 35سالہ زینب زوجہ خلیل کے نام سے ہوئی۔سپر ہائی وے کاٹھور پل سرکاری کانٹے کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گئی جہاں اس کی شناخت 55 سالہ فائدہ حسین ولد رضا محمد کے نام سے کی گئی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید