• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نقیب اللّٰہ قتل کیس: جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر بطور گواہ پیش کرنے کی درخواست منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت/ جیل کمپلکس نے نقیب اللہ قتل کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر ودیگر کو بطور گواہان پیش کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ اور اے ایس آئی کو سمن جاری کر دیئے۔ انسداد دہشت گردی /جیل کمپلیکس نےپراسیکیوشن کی جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر اور دیگر کو بطور گواہان پیش کرنے کی درخواست کی سماعت کی۔عدالت نے پراسیکیوشن کی درخواست منظور کرلی۔عدالت نے عینی شاہدین کے 164کے بیانات ریکارڈ کرنیوالے جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر اور اے ایس آئی منور کو سمن جاری کردیئے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید