• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی عازمینِ حج کی پہلی پرواز کا مدینہ میں شاندار استقبال

کراچی ( افضل ندیم ڈوگر) پاکستانی عازمینِ حج کی پہلی پرواز کا مدینہ منورہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا جبکہ عازمین حج کو بہترین سہولیات کی فوری فراہمی کا آغاز کر دیا گیا۔ مدینہ ایئرپورٹ پر 155 عازمین کا ڈی جی حج جدہ عبدالوہاب سومرو، ڈائریکٹر مدینہ زاہد سہیل، کوآرڈینیٹر مدینہ کاشف حسین، ڈائریکٹر مکہ عارف اسلم راؤ نے شاندار استقبال کیا۔ عازمین پر پھول نچھاور اور تحائف پیش کیے گئے جبکہ سعودی ثقافتی خوش آمدیدی نغموں اور دف کی تھاپ نے فضا کو مزید روحانی اور یادگار بنا دیا۔ عازمین کو مدینہ پہنچتے ہی مرکزیہ کے علاقے میں معیاری رہائش فراہم کر دی گئی عازمین کے آرام اور سہولت کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ عبادات اور نقل و حرکت میں دشواری سے بچنے کیلئے عازمین کو نسک کارڈز جاری کئے گئے۔ انتظامات کی نگرانی اعلیٰ حکام نے خود کی تاکہ ہر مرحلے پر معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔

ملک بھر سے سے مزید