• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے گریڈ 17 تا 22 ملازمین کے گھروں کی فری بجلی ختم

اسلام آباد ( ناصر چشتی ) بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور واپڈا کے گریڈ 17تا 22 ملازمین کے گھروں کی فری بجلی ختم کردی گئی۔ ان کو اب فری یونٹس کے بجائےتنخواہ میں ماہانہ الاؤنس ملے گا،ادھر ان ملازمین نے اس فیصلہ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے قانونی کاروائی کرنے کا عندیہ دیا۔ تفصیلات کے مطابق گریڈ 17: 450 یونٹس کی جگہ ~15,858 روپے ماہانہ،گریڈ 18: 600 یونٹس کی جگہ ~21,996 روپےگریڈ 19: 880 یونٹس کی جگہ ~37,594 روپے ماہانہ ،گریڈ 20: 1,100 یونٹس کی جگہ ~46,992 روپےگریڈ 21: 1,300 یونٹس کی جگہ ~55,536 روپے ماہانہ ملیں گے، یہ ماہانہ الاونس2023 کے ٹیرف کے مطابق فریز ہے اور کیبنٹ کی منظوری کے بغیر تبدیل نہیں ہو سکتا۔

اہم خبریں سے مزید