• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر ادا کر دیئے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 2 ارب ڈالر واپس کر دیئے، یہ رقم سیف ڈپازٹ کےطور پر پاکستان کے اکاؤنٹ میں تھی۔واضح رہے کہ پاکستان نے گذشتہ ہفتے اپنی عالمی ادائیگیاں وقت پرکیں ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر کا قرض واپس کردیا جبکہ مزید ڈیڑھ ارب ڈالر 23اپریل سے پہلے واپس کیے جائیں گے۔ اسٹیٹ بینک نے متحدہ عرب امارات کو دو ارب ڈالر کی ادائیگی کی تصدیق کر دی ہے ،اسٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق اس بڑی ادائیگی کے باوجود ملکی ذخائر پر کوئی فرق نہیں پڑے گادوسری جانب پاکستان کو دو روز قبل ہی سعودی عرب سے دو راب ڈالر موصول ہو گئے ہیں اور پاکستان نے یورو بانڈز کی فروخت سے کل ہی 500 ملین ڈالر بھی حاصل کرلیے ہیں۔اس لئے متحدہ عرب امارات کو مکمل ادائیگی کے باوجود ملکی ڈالر ذخائر پر فرق نہیں پڑے گا ۔

اہم خبریں سے مزید