انطالیہ ( اے ایف پی) نائب ایرانی وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے ٹرمپ پر طنزکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ’’سوشل میڈیا پر بہت بولتے ہیں اور باتیں بھی زیادہ کرتے ہیں‘‘امریکی مؤقف غیر مستقل اور غیر واضح ہوتا ہے۔ صدر ٹرمپ کے بیانات اکثر متضاد اور الجھا دینے والے ہوتے ہیں ۔یہ بیان ترکی کے شہر انطالیہ میں منعقدہ سالانہ سفارتی فورم کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی پالیسی میں کبھی وضاحت نہیں ہوتی اور کبھی بیانات ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں۔ یہ تبصرہ اس پس منظر میں آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی اور ممکنہ مذاکرات کے حوالے سے صورتحال مسلسل غیر یقینی بنی ہوئی ہے۔