• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممدانی کا نیویارک لگژری پراپرٹی ٹیکس‘ ارب پتی شخصیات پر نیا مالی دباؤ

کراچی (نیوز ڈیسک) ممدانی کانیویارک لگژری پراپرٹی ٹیکس،ارب پتی شخصیات پر نیا مالی دباؤ،یہ ٹیکس 5ملین ڈالر سے زائدمالیت کے گھروں پر لگے گا،جیف بیزوس، ٹرمپ سمیت کئی ارب پتی متاثرہونگے، سالانہ 500ملین ڈالر آمدنی متوقع، کاروباری طبقےنے شدید تنقیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے سرمایہ کاری متاثر ہو سکتی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق نیو یارک میں ایک نیا لگژری پراپرٹی ٹیکس تجویز کیا گیا ہے جس کے تحت 5 ملین ڈالر سے زائد مالیت کے غیر مرکزی رہائشی گھروں پر اضافی ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ یہ منصوبہ میئر ظہران ممدانی اور ریاستی حکام کی جانب سے پیش کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید