کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا میں اسرائیل کی حمایت، خاص طور پر کانگریس میں، کمزور پڑتی جا رہی ہے۔ اس کی بڑی وجہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی پالیسیوں اور مشرق وسطیٰ میں جاری جنگوں کے اثرات ہیں۔ نوجوان امریکیوں اور بعض قانون سازوں کے درمیان اسرائیل کے بارے میں رائے میں واضح تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔ اس تبدیلی کے نتیجے میں امریکی کانگریس کے بعض اراکین اب اسرائیل کو دی جانے والی فوجی امداد پر سوال اٹھا رہے ہیں، جن میں بعض ایسے پروگرام بھی شامل ہیں جو پہلے غیر متنازع سمجھے جاتے تھے۔