• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ حسینہ کی حوالگی کی درخواست، بھارت کا قانونی اور عدالتی سطح پر جائزے کا اعلان

اسلام آباد (صالح ظافر) شیخ حسینہ کی حوالگی کی درخواست، بھارت کا قانونی اور عدالتی سطح پر جائزے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے اعلان کیا ہے کہ وہ سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حوالگی کے حوالے سے بنگلہ دیش کی درخواست کا جائزہ لے رہا ہے۔ یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ اس حساس معاملے کو طے شدہ قانونی اور عدالتی ذرائع سے آگے بڑھایا جا رہا ہے، جبکہ نئی دہلی ڈھاکہ کے ساتھ مستحکم سفارتی تعلقات برقرار رکھنے کی کوشش بھی کر رہا ہے۔ بنگلہ دیش کی معزول وزیراعظم، جو سنگین جرائم میں ملوث ہیں، کی حوالگی کے لیے کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی گئی ہے۔ ایک بین الاقوامی ٹریبونل نے پہلے ہی ان کی عدم موجودگی میں انہیں سزائے موت سنا رکھی ہے، جبکہ وہ نئی دہلی میں روپوش ہیں۔

اہم خبریں سے مزید