کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی سینٹرل کمانڈ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے ساتھ جاری تنازع میں اب تک تقریباً 400امریکی فوجی زخمی ہو چکے ہیں۔ سینٹ کام کے ترجمان ٹم ہاکنز کے مطابق کم از کم 399 امریکی فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ ہاکنز نے کہا کہ ان زخمیوں میں سے 354اہلکار دوبارہ ڈیوٹی پر واپس آ چکے ہیں، جبکہ 13امریکی فوجی اہلکار جنگی کارروائیوں میں ہلاک ہوئے۔ سفارتی کوششیں تاحال کسی بڑی پیش رفت میں ناکام رہی ہیں۔ واشنگٹن اور تہران کے نمائندوں نے 11اپریل کو اسلام آباد، پاکستان میں مذاکرات کے کئی دور کیے، لیکن دونوں فریقین کا کہنا ہے کہ وہ کسی طویل مدتی معاہدے تک پہنچنے میں ناکام رہے ہیں۔