• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10 ملین روپے کے فراڈ اور منی لانڈرنگ کیس میں دو ملزمان گرفتار

کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل کراچی نے 10ملین روپے کے فراڈ اور منی لانڈرنگ کیس میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں محمد سلیم جوکھیو اور فیاض احمد ڈاہر شامل ہیں۔حکام کے مطابق ملزمان پر شہری سے زمین کی جعلی خرید و فروخت کے ذریعے ایک کروڑ روپے ہتھیانے کا الزام ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق رقم کو مختلف بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منتقل کر کے منی لانڈرنگ کی گئی۔حکام نے بتایا کہ مرکزی ملزم محمد سلیم جوکھیو سنگین جرائم میں ملوث عادی ملزم ہے اور قتل، اقدام قتل سمیت دیگر مقدمات میں بھی مطلوب ہے۔حکام کے مطابق دیگر نامزد ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں جاری ہیں جبکہ مزید تفتیش عمل میں لائی جا رہی ہے۔

اہم خبریں سے مزید