• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں تیسرا تربیتی حج پروگرام آج صبح 9 بجےمنعقد ہوگا

لاہور(خبرنگار)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں تیسرا تربیتی حج پروگرام آج صبح 9 بجےمنعقدہوگا۔ نامور علماء کرام عازمینِ حج کو مناسکِ حج کے بارے میں تفصیلی رہنمائی فراہم کریں گے۔پروگرام کے دوران عازمین کو حج کے مختلف مراحل اور ان کی ادائیگی کے درست طریقہ کار سے آگاہ کیا جائے گا۔معروف ٹرینر شرکاء کو حج و عمرہ کے احکام پر خصوصی لیکچرز دیں گے۔ عازمین کو حج کے دوران سرکاری انتظامی امور کے حوالے سے بھی آگاہی فراہم کی جائے گی۔
لاہور سے مزید