• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت کم، پاکستان میں ریلیف نہیں دیا گیا، جاوید قصوری

لاہور (نیوزرپورٹر) امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے صوبائی دفتر منصورہ لاہورمیں ڈاکٹر بابر رشید ،میاں رشید منہالہ ، محمد فاروق چوہان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت کم ، پاکستان میں ریلیف نہیں دیا گیا۔ ملک کا زرعی شعبہ اس وقت شدید بحران کا شکار ہے اور خصوصاً گندم کے کاشتکار انتہائی کٹھن حالات سے گزر رہے ہیں۔ پاکستان ایک زرعی ملک ہونے کے باوجود آج اپنے کسانوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام نظر آ رہا ہے۔ گندم جو کہ ملک کی بنیادی غذائی ضرورت ہے، اس کے کاشتکار اپنی محنت کا مناسب معاوضہ حاصل کرنے سے محروم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی جانب سے گندم 3500 روپے فی من خریدنے کا اعلان کیا گیا، مگر زمینی حقائق اس دعوے کے برعکس ہیں۔ صوبے کے مختلف اضلاع میں کہیں بھی اس مقررہ قیمت پر گندم کی خریداری نہیں ہو رہی، جس کے باعث کسان شدید مالی مشکلات کا شکار ہو چکے ہیں۔
لاہور سے مزید