• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی بہترین عالمی سفارتکاری نے ناقدین کے منہ بند کردیئے، رہنما IPP

لاہور (خصوصی رپورٹر) استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں نے ایرانی حکومت کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی بہترین عالمی سفارتکاری نے ناقدین کے منہ بند کردیئے،س وقت پاکستان کی عسکری قیادت عالمی معیشت کی محافظ و ضامن بن چکی ہے، ایران کا یہ فیصلہ اس کی امن پسند اور تعمیری سوچ کا عکاس ہے جو دنیا کو معاشی بحرانوں سے بچانے اور عالمی امن کے قیام کیلئے انتہائی خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کی دور اندیشی اور بہترین سفارتکاری پر مبنی کاوشوں نے ناقدین کے منہ بند کر دئیے۔ ا س حوالے سے استحکام پاکستان پارٹی کے میاں خالد محمود، سید صمصام علی بخاری، رانا نذیر احمد خان، شعیب صدیقی اوردیگرنے پیغامات میں کہا ہے کہ قیام امن کیلئے پاکستان خود عالمی سیاست میں’’آبنائے ہرمز‘‘ کی حیثیت اختیار کر چکا جس کے لئے پوری قوم عسکری و سیاسی قیادت کوخراج تحسین پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سفارت کاری نے دنیا بھر میں گہرے نقوش مرتب کئے ہیں۔استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ بہترین حکمت عملی سے پاکستان سفارت کاری کا’’کوہ ہمالیہ‘‘ بن کر ابھرا ہے۔
لاہور سے مزید