• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجروں کا ابلتے گٹروں اور سڑکوں پر سیوریج کا پانی جمع ہونے کیخلاف احتجاج

ملتان (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران دہلی گیٹ تا دولت گیٹ نے ابلتے گٹروںاور آئے روز سڑکوں پر پانی جمع ہونےکیخلاف شدید احتجاج کیا‘ مظاہرے کی قیادت انجمن تاجران دہلی گیٹ تا دولت گیٹ کے صدر چوہدری عثمان جٹ نے کیجس میں کونسلر اتحاد کے ضلعی صدر حاجی یوسف انصاری، جنرل سیکرٹری سلیم بھٹی، سینئر نائب صدر محمدعمران، چیئرمینرؤف حیدر شاہ، عامر ،عدناناور دیگر تاجروں اور علاقہ مکینوں نے شرکت کی، احتجاج کے دوران مظاہرین نے ایم ڈی اےاور واسا کے خلاف نعرے لگائے اور ٹائر جلا کر سڑک کو بلاک کر دیا جس کے باعث تقریباً دو گھنٹے تک ٹریفک مکمل طور پر معطل رہی اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ملتان سے مزید